کرونا وائرس : دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں کرونا وائرس کے سبب مزید 17 افراد موت کی نیند سو گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں کرونا سے ہونے والی اموات کی کی مجموعی تعداد 4011 ہو گئی ہے۔

یہ مہلک وائرس 100 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔ وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 1.1 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Advertisement

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پیر کے روز کہا کہ کرونا وائرس ایک وبا کی صورت اختیار کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے تاہم اب بھی مطلوبہ اقدامات کے ذریعے اس کے پھیلاؤ پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گیبریسوس کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد (تقریبا 1.1 لاکھ) میں سے 93 فی صد کیس چار ملکوں میں ریکارڈ کیے گئے۔ یہ ممالک چین، جنوبی کوریا، اطالیہ اور ایران ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹیڈروس نے واضح کیا کہ "کرونا وائرس بہت سے ممالک میں قدم جما چکا ہے جس کے بعد اس کے حقیقی طور پر ایک وبا میں تبدیل ہونے کا خطرہ جنم لے چکا ہے۔ تاہم اس پر کنٹرول پایا جا سکتا ہے اور بات کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم کرونا وائرس کے رحم و کرم پر نہیں ہیں"۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ "یہ خواہ وبا ہو یا نہ ہو ... کھیل کا اصول ہر گز تبدیل نہ ہو گا ... اور وہ یہ کہ کبھی ہار نہ مانو"۔

اطالیہ میں شہری تحفظ کی اتھارٹی نے پیر کے روز بتایا کہ کرونا وائرس سے مزید 97 افراد فوت ہو گئے ہیں۔ اس طرح ملک میں 21 فروری کو نمودار ہونے والے اس مہلک وائرس کے نتیجے میں اب تک 463 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ اطالیہ میں کُل 9172 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں