یورپ میں امریکی فوج کے کمانڈر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا گمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی فوج کے اعلان کے مطابق یورپ میں امریکی فوج کا کمانڈر اور متعدد اہل کار ممکنہ طور پر کچھ عرصہ قبل منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ پیر کے روز جاری بیان میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل کرسٹوفر کیوولی "اپنی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں" .. اور وہ فی الوقت دور رہ کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایک امریکی عہدے دار نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ مذکورہ پریس کانفرنس گذشتہ ہفتے جرمنی کے شہر ویسبادن میں منعقد ہوئی تھی۔ پریس کانفرنس میں بری افواج کی قیادت بھی شریک تھی۔

Advertisement

عہدے دار کے مطابق پریس کانفرنس میں شریک ایک غیر ملکی شخصیت کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب امریکی کانگرس کے ریپبلکن رکن ڈاگ کولنز نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے خود سے طبی گوشہ نشینی اختیار کر لی ہے۔ کولنز کے مطابق اگرچہ ان پر کرونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں تاہم فروری کے اواخر میں انہوں نے ایک شخص سے ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ شخص کرونا سے متاثرہ ہے۔

بعد ازاں مذکورہ رکن کانگرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں