ایران سےلائے گئے 165بحرینی شہریوں میں 77 کرونا وائرس کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین میں ایران سے منتقل کیے گئے 77 شہریوں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

بحرین کی وزارتِ صحت نے منگل کے روزخطے میں کرونا وائرس سے سب سے متاثرہ ملک ایران سے اپنے 165 شہریوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے منامہ منتقل کیا تھا۔

ان افراد کے وطن واپسی کے فوری بعد کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔باقی 88 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج منفی رہے ہیں لیکن وزارتِ صحت نے حفظِ ماتقدم کے طور پر انھیں الگ تھلگ کردیا ہے اور انھیں طبّی تنہائی میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بحرین میں کرونا وائرس کے ان نئے کیسوں سمیت اب تک 189 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے30 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ایران میں رہ جانے والے باقی بحرینی شہریوں کا جمعرات کو انخلا کیا جائے گا اور انھیں بھی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے25 فروری کو کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ملک بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں اور جامعات کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں