عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں تعلیمی نظام بری طرح مفلوج ہوا ہے۔
امریکا کی سب سے بڑی اور مشہور یونیورسٹی ہارورڈ نے کرونا وائرس کے باعث تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے کرونا وائرس کے خوف سے فاصلاتی تعلیم کے پروگرام شروع کردیئے ہیں۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اقوام متحدہ نے کل منگل سے نیویارک میں واقع اس کے صدر دفتر کے سیاحتی اورمطالعاتی ٹور پرپابندی لگا دی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'یو این' سکریٹریٹ میں کام کرنے والے 300 ملازمین میں ابھی تک کرونا وائرس سے محفوظ ہیں۔
خیال رہےکہ عام اوقات میں ایک ہفتے میں 5 ہزار سیاح اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز ، خاص طور پر سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے مراکز میں آتے ہیں۔ جب کہ ہرسال اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر کےدورے پرآنےوالے سیاحوں کی تعداد نصف ملین کے قریب ہے۔