کویت کا جمعہ سے تاحکمِ ثانی تمام پروازیں معطل کرنے کااعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آیندہ جمعہ سے کویت شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تمام تجارتی پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’پروازیں صرف کویتیوں اور ان کے قریبی رشتے داروں کی ملک میں آمد کے لیے محدود ہوجائے گی۔البتہ مال بردار طیارے اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے۔‘‘

Advertisement

کویت نے ریستورانوں، کیفے اور خریداری مرکز سمیت عوامی جگہوں پر لوگوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویتی وزیر داخلہ انس الصالح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جمعہ کی نصف شب سے تمام پروازیں معطل کردی جائیں گی،پروازوں کو چلانے اور انخلا کے منصوبے کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔‘‘

انھوں نے واضح کیا کہ ’’نئے کرونا وائرس کی روک تھام کے ضمن میں کیے گئے تمام فیصلے عارضی ہیں اور حالات وواقعات کی مطابقت سے ان میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کی جائے گی۔

کویتی وزیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض لوگ طبّی تنہائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی پاسداری نہیں کررہے ہیں،ایسے لوگ قانونی طور پر قابلِ مواخذہ ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں