گوگل ، امازون اور ایپل کے ملازمین کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں گوگل، امازون اور ایپل کے ملازمین بھی اس مہلک وباء کا شکار ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایپل نے تصدیق کی ہے کہ آئرش شہر کارک میں واقع اس کے صدر دفتر کا ایک ملازم کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔ آئرلینڈ میں اب تک کرونا وائرس کے 24 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سب سے قدیم یونیورسٹی کے"ٹرینٹی کالج" کے تمام لیکچر آن لائن کردیے گئے ہیں۔

اگرچہ یورپی ممالک میں اٹلی اور فرانس میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلا ہے تاہم آئرلینڈ میں یہ وائرس زیادہ نہیں پھیلا ہے لیکن حکومت نےاس کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے اگلے ہفتے پورے ملک میں ہونے والی سینٹ پیٹرک ڈے کی تمام پریڈز منسوخ کردی ہیں۔ اس کے علاوہ آئرش حکومت نے کرونا سےنمٹںے کے لیے تین ارب یورو کی رقم مختص کی ہے۔

ایپل جو آئر لینڈ کے سب سے بڑے کاروباری اداروں میں سے ایک ہے نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ ملازمین کو اب قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام ان کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔ دوسرے لوگوں کو ان سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔

ایپل آئرلینڈ کے دوسرے بڑے شہر کارک میں چھ ہزار کارکنوں کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے اس نے کچھ ورکروں کو احتیاطا اپنے گھروں میں ہی رہنے کوکہا ہے تاکہ کمپنی کے تمام دفاتر اور اسٹوروں کو جراثیم سے پاک کیا جاسکے۔

ڈبلن میں واقع ٹرینٹی کالج نے کہا ایک بیان میں کہا ہے کہ لیکچرز کی پریزنٹیشن 31 مئی تک اسکول کےانٹرنیٹ کے ذریعہ جاری رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں