اٹلی میں کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے بازار بند کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے ایک غیرمعمولی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا وبا پرقابو پانے تک ملک میں بڑے بازار اور کاروباری مراکز بند رکھے جائیں گے۔ البتہ خوراک اور ادویات کے مراکز کو کھلا رکھاجائے گا۔

کونٹے نے ٹی وی پرقوم سے خطاب میں کہا کہ کرونا پرقابو پانے کے لیے ہمیں بہت سے ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو ناگزیر ہیں۔ فارمیسیوں اور فوڈ اسٹورز جیسی بنیادی ضروریات کے سامان کی دکانوں کے علاوہ باقی تمام بازار بند ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ گھروں کو سامان کی ترسیل برقرار رکھی جائے گی۔ اس کوشش کے نتائج اور اثرات اگلے 14 دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اٹلی میں یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک میں کرونا کی وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اب تک 827 افراد کی کرونا سے وفات سے تصدیق کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں