الجوف کا 75 فی صد علاقہ یمنی فوج نے باغیوں سے آزاد کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈیڑھ ماہ سے جاری آپریشن میں الجوف گورنری کے 75 فیصد علاقے کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سے آزاد کرلیا ہے۔ لڑائی میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ مجلی نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی باغیوں کو الجوف میں خب الشعف کے محاذوں پر بدترین ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔ اس علاقے کا 85 فی صد رقبہ حوثیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خب الشعف کا کل رقبہ الجوف گورنری کا 75 فیصد ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ الجوف میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور باغیوں کو مکمل شکست سے دوچار کیا گیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں عرب اتحادی فوج اور مقامی قبائل کی طرف سے بھرپور مدد فراہم کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج نے الجوف گورنری میں الیتمہ، المھاشمہ، السلیلہ اور دیگر مقامات پر حوثیوں کے خلاف کارروائی میں انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں