.

امریکا اور اتحادیوں پر حملے کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے:ایسپر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ امریکی قوم، ہمارے مفادات اور امریکا کے اتحادیوں پر حملے کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

مارک ایسپر نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں التاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کے ردعمل میں کیا۔ ان حملوں میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔

ایک بیان میں مارک ایسپر نے کہا کہ امریکا اپنے مفادات اور اتحادی ممالک کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 5 اسلحہ ذخائر بمباری سے تباہ کیا ہے۔

پینٹاگان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے پورے عراق میں حزب اللہ کے مراکز پر دفاعی حملے کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کے ذمہ داروں کے اسلحہ مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور امریکا کے خلاف استعمال ہونے تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے۔