.

برطانیہ میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار، اٹلی میں ہلاکتیں ایک ہزا ہو گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ سے دس ہزار تک ہو سکتی ہے۔

برطانوی عہدیدار کی طرف سے یہ خطرناک اعداد وشمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دوسری برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کرونا وائرس ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ہمیں اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

جانسن نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں اب ہم اگلے مرحلے میں پہنچ رہے ہیں۔ ہم صرف اس بیماری کو زیادہ سے زیادہ پھیلنے سے روکنے کے ساتھ اس پر مکمل قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

بورس جانسن نے انسداد کرونا کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ اگر بروقت ہم نے اس وباء پر قابو نہ پایا تو اس کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانیں بھی جا سکتی ہیں۔

حالیہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ، برطانیہ میں "کورونا" متاثرین کی تعداد 590 ہو گئی ہے جب کہ اب تک برطانیہ میں کرونا کے باعث 10 اموات ہوئی ہیں۔

ادھر اٹلی میں کرونا وائرس مسلسل تباہی پھیلا رہا ہے۔ اٹلی میں ملک کی سول پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 189 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1016 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کرونا مریضوں کی تعداد 15 ہزار 113 ہوگئی ہے جب ایک روز قبل یہ تعداد 12 ہزار 462 تھی۔ صرف ایک دن میں اس کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 21 اعشاریہ سات فی صد اضافہ ہوا ہے۔ اٹلی میں اس وقت 1153 افراد کی زندگی خطرے میں ہے۔