.

سعودی عرب میں کرونا کے 17 نئے کسیز کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 17 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز کرونا وائرس کے سامنے آنے والے مریضوں میں سے ایک کو الریاض کے ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے۔ مریض مقامی شہری ہے جو اس سے قبل کرونا کے شکار افراد کے ساتھ مل چکا تھا۔

ایک دوسرا مریض ایک غیر ملکی شہری ہے جو پرتگال سے ترکی کے راستے سعودی عرب پہنچا تھا۔ اسے بھی الریاض کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

کرونا کے تازہ کیسز میں ایران سے سطنت آف عمان کے راستے آنے والی ایک خاتون شامل ہے۔ اسے الاحساء کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایک اور خاتون ترکی سے لبنان کے راسے سعودی عرب پہنچی ہیں۔ اس نے لبنان میں پانچ روز تک قیام کیا تھا۔ اس سے قبل اس نے چھ دن ترکی میں قیام کیا تھا۔

نئے کیسز میں کرونا کا شکار ہونے والی دو سعودی خوتین شامل ہیں جو عراق سے واپس آئی ہیں۔ انہیں القطیف میں قرنطینہ منتقل کیا یا ہے۔ سعودی عرب میں کرونا کا شکار ہونے والے 11 مصری شہری شامل ہیں۔ انہیں مکہ معظمہ کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔