سعودی عرب :کرونا وائرس کے 17 نئے کیسوں کی تصدیق،کل تعداد 100 سے متجاوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 17 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔سعودی وزارتِ صحت کے مطابق مملکت میں اب تک اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب نے مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کے ضمن میں اتوار 15 مارچ سے تمام بین الاقوامی پروازیں دو ہفتے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق’’مملکت نے مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،البتہ غیر معمولی کیس اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے۔‘‘

سعودی عرب نے پروازوں کی معطلی سے مملکت میں لوٹنے میں ناکام رہنے والے شہریوں اور مکینوں کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔مملکت میں واپسی پر طبّی تنہائی میں رکھے گئے افراد پر بھی اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں