یواے ای ، قطر: کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ویزوں کا اجراء معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات اور قطر نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عارضی طور پر ویزوں کے اجراء پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق 17 مارچ سے غیرملکیوں کو ویزوں کا اجراء معطل کیا جارہا ہے۔البتہ غیرملکی سفارت کار اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے۔

خلیجی ریاست قطر کی حکومت کے ابلاغی افسر کے مطابق اتوار سے متعدد یورپی ممالک کے شہریوں کو دوحہ کے ہوائی اڈے پرآمد پر ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں