‘اگر آپ بیمار ہیں تو صدر ولادی میر پوتین سے دور رہیں’

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی حکومت نے نئے سامنے آنے والے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پرصحافیوں سے کہا ہے کہ اگر وہ کسی بیماری کا شکار ہیں تو سرکاری تقریبات کی کوریج نہ کریں۔ صدر ولادی میر پوتین اور دوسرے سرکاری عہدیداروں سے دور ہیں۔

کریملن نے یہ درخواست جمعہ کو جاری کی ۔ اس سے ایک روز پیشتر روسی پارلیمنٹ کے اندرونی حصوں، ہالوں اور کمروں میں جراثیم کش اسپرے کا چھڑکائو کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے خطاب کیا۔اس موقعے پر ایکن پارلیمںٹ قرنطینہ کے سخت قواعد کو نظرانداز کرکے اجلاس میں آگئے تھے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے 34 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔ یہ اعدادو شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ڈاکٹروں نے ان اعداد و شمار کی درستگی پر سوال اٹھائے ہیں اور وائرس کی جانچ کے ناکافی طریقہ کار کی شکایت کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پوتین کی خبروں کی کوریج کرنے والے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خاص طورپر بہت محتاط رہیں۔ اگر آپ کو کوئی عارضہ ہے تو اس کا علاج کرائیں اور صدر پوتین سے خود کو دور رکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں