ابوظبی ائیرپورٹ کا ٹرمینل-2 پروازوں کی آمد ورفت کے لیے بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ابوظبی ائیرپورٹ کے تین میں سے ایک ٹرمینل کو سوموار سے پروازوں کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔اب اس ٹرمینل کے بجائے پروازوں کی آمدورفت ٹرمینل ایک سے ہوگی۔

ابوظبی ائیرپورٹ نے ایک ٹویٹ میں ٹرمینل دو کو بند کرنے کی اطلاع دی ہے لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

البتہ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ائیرویز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ہوائی اڈے کی سرگرمیوں کو مربوط اور مسافروں کے تجربے کے بہتر بنانا ہے۔اس کا ایک اور مقصد اتحاد کی شراکت دار کمپنیوں کی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ابو ظبی کا ائیرپورٹ اتحاد ائیرویز کا صدر مقام ہے۔اس کی پروازوں کی ٹرمینل تین سے آمد ورفت ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں