کرونا وائرس: دبئی میں تمام ہوٹل ، پَب اور لاؤنجز بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی نے آج سوموار سے اس ماہ کے آخر تک تمام ہوٹل ، بار ، پب اور لاؤنجز کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔اس ضمن میں دبئی کے محکمہ سیاحت اور تجارتی مارکیٹنگ نے ایک نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔

اس محکمہ کے حکام نے العربیہ انگریزی کو بتایا ہے کہ ریستوران بدستور کھلے رہیں گے اور وہاں الکوحل فروخت کی جاسکتی ہے۔

اس محکمہ میں امدادی خدمات اور سرمایہ کاری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خلیفہ الفلاسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’دبئی ٹورازم محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر صورت حال کا مسلسل جائزہ لے گا۔‘‘

دبئی نے ہفتے کے روز تمام تھیم پارک ،تفریح گاہیں ،نائٹ کلب، اور سینماگھر بند کردیے تھے اور شادی کی تقریبات اور کنسرٹس پر مارچ کے آخرتک پابندی لگا دی تھی۔امارات نے تمام جِم ، کھیلوں کے مراکز اور سپرنگ کیمپ بھی بند کردیے ہیں۔

یو اے ای کے حکام نے ملک میں مہلک وائرس کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حالیہ دنوں میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔یو اے ای نے دو روز پہلے ویزوں کا اجرا بند کردیا تھا اور لبنان ، ترکی ، عراق اور شام کے لیے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی تھی۔

قبل ازیں امارت ابوظبی نے سیاحوں کی پسندیدہ سیرگاہ لوفرے میوزیم اور تھیم پارک کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بند کردیا ہے۔ابو ظبی نے سینما گھروں کو پہلے ہی بند کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں