امریکی وزیر دفاع اور ان کے نائب کو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزارت دفاع ’’پینٹاگان‘‘ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور ان کے نائب کو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خوراک اور دیگر سامان ذخیرہ کرنا بند کریں۔ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو بہت زیادہ سامان نہیں خریدنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے مختلف فوڈ چینز کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ اسٹور کھلے رکھیں۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ امریکا میں سفری پابندیاں شہریوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں امریکی عوام کو مزید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں