سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا کرونا وائرس کے بحران پر فون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانسیسی صدرعمانوایل ماکروں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ انھوں نے کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق ’’دونوں لیڈروں نے دنیا میں کرونا کی وبا پھیلنے سے رونما ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے اس مہلک وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات اور مضمرات کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔‘‘

شہزادہ محمد بن سلمان نے اس مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے گروپ 20 کے فریم ورک کے تحت مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اس سال دنیا کی بیس بڑی معیشتوں پر مشتمل اس گروپ کا صدر ہے اور اس کا سربراہ اجلاس نومبر میں سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔

سعودی حکومت نے مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں مساجد میں جمعہ اور روزانہ کی پنج وقت نمازوں کی ادائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہاں بدستور نمازوں کی ادائی جاری رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں