فرانس میں کرونا سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

کرونا سے متاثرہ فرانسیسی علاقے شینگن کو نو فلائی زون قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

قوم سے خطاب میں صدر عمانویل میکروں نے کہا کہ فرانس میں کرونا سے متاثر علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں ملک کی سرحدیں سیل کی جا رہی ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شینگن کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

صدر عمانویل کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے قرنطینہ کی مدت پندرہ دن ہو گی۔ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

صدر میکروں نے کہا کہ فرانس اس وقت کرونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہم بہت مشکل دور سے گذر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں