کرونا وائرس :دبئی میں سمندری کروز، سفاری اور تیرتے ریستورانوں پر پابندی عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی کے محکمہ سیاحت نے تمام ٹورآپریٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سمندری کروز ،صحرائی کیمپوں (سفاری) اور تیرتے ریستورانوں سے متعلق تمام سرگرمیوں کو معطل کردیں۔

دبئی میڈیا دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کے تحت تمام ٹور آپریٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو معطل کردیں۔

Advertisement

دبئی کے حکام نے قبل ازیں اس ماہ کے آخر تک تمام ہوٹل ، بار ، پب اور لاؤنجز کو بند کردیا ہے۔ دبئی نے گذشتہ ہفتے کے روز تمام تھیم پارک ،تفریح گاہیں ،نائٹ کلب، اور سینماگھر بند کردیے تھے اور شادی کی تقریبات اور کنسرٹس پر بھی مارچ کے آخرتک پابندی لگا دی تھی۔

امارات نے تمام جِم ، کھیلوں کے مراکز اور سپرنگ کیمپ بھی بند کردیے ہیں اور مقامی اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی ایک جگہ پر پچاس سے زیادہ تعداد میں اکٹھے نہ ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں