.

روس کے ہاتھوں شام میں درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کا پورا یقین ہے: پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ شام کے محاذ پر روسی فوج کی کارروائی میں درجنوں ترک فوجی ہلاک کیے ہیں۔

پومپیو نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ شام میں درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی انتظامیہ اپنے تُرک اتحادی کو امداد فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

پومپیو نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ترک فوجی کہاں اور کب ہلاک ہوئے ہیں؟۔ انقرہ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ شامی حکومت کی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 34 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

دوسری جانب پومپیو نے شام کے حکومت کے وزیر دفاع علی عبد اللہ ایوب کے خلاف شام میں تشدد کی وارداتوں کے ارتکاب کرنے کے جرم میں پابندیاں عاید کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اُنہوں نے ایران کو امداد فراہم کرنے والے جنوبی افریقہ اور چین کے نو اداروں پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

پومپیو نے انکشاف کیا کہ ایرانی حکام ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سےامریکی نظربند افراد کی رہائی کے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں قید ایرانی نژاد برطانوی سماجی کارکن رچرڈ رٹ کلف نے بتایا کہ اس کی اہلیہ نازنین زغاریرٹکلف کو دو ہفتوں کے لیے رہا کیا ہے اور اسے عارضی طورپر اپنے والدین کے گھر میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ نازنین کو تین سو میٹر کے اندر اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پومپیو نے ایران میں موجود امریکی قیدیوں کے بارے میں کہا کہ ہمیں علم ہے کہ وہ اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ انہیں رہا کیا جائے گا۔ ہر کسی کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور ہم ان سے بات چیت کرتے ہیں۔