سعودی عرب: نجی شعبے کے ملازمین کو 15 دن گھر سے کام کرنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی حکومت نےبدھ کے روز نجی شعبہ کے کاروبارکے لئے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت انسانی وسائل و سماجی بہبود نے نجی شعبے کے دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ 15 دنوں کے لئے دفاتر بند کر کے اپنے ملازمین سے گھروں میں محدودرہ کر کام جاری رکھیں۔

Advertisement

ان دفاتر کو مزید ہدایت دی گئی کہ وہ دفاتر میں موجود ملازمین کی تعداد کو کم کر کے صرف ضروری ملازمین کو بلائیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی احکامات کی روشنی میں کام جاری رہ سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں