.

عراقی وزیراعظم عدنان الزرفی کی مشروط حمایت کریں گے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کےروز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا عراقی وزیراعظم عدنان الزرفی مشروط حمایت کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر عراق کے نئے وزیراعظم عدنان الزرفی عراق کی خودمختاری کے لیےکام کرتے، خود کو بد عنوانی سے دور رکھتے اور انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں تو امریکا اور عالمی برادری عراقی حکومت کی حمایت اور مدد کرے گی۔

خیال رہے کی منگل کو عراقی وزیراعظم عدنان الزرفی نے کہا تھا کہ وہ کابینہ تشکیل دینے کے بعد ایک سال کے اندر منصفانہ ، آزاد اور شفاف انتخابات کی تیاری کریں گے۔

الزرفی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ہتھیار صرف ریاست تک محدود کرنے کی پالیسی اپنائیں گے اور تمام مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنے کے بعد انہیں سیاسی اور قومی دھارے میں لانے کی کوشش کریں گے۔