متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے جمعرات 19 مارچ سے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو آمد پر ویزوں کا اجرا عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔البتہ سفارتی پاسپورٹس کے حاملین اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے۔
امارات کے لندن میں سفارت خانے نے ٹویٹر پر ایک بیان میں اس فیصلے کی اطلاع دی ہے۔
#UAE The UAE authorities have introduced a number of measures to limit the spread of coronavirus (COVID-19) within the UAE, including suspension of visa on arrival. More: https://t.co/kpmRWDEdNN pic.twitter.com/nO1xcqeh6g
— FCO travel advice (@FCOtravel) March 17, 2020
یو اے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سفارت خانوں نے الگ سے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم اقامتی ویزوں کے حاملین اس حکم سے متاثر نہیں ہوں گے۔
یو اے ای نے حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئی ایک اقدمات کیے ہیں۔اس نے بہت سے سرکاری اور نجی مقامات ،جگہوں ، سیر گاہوں اور ہوٹلوں کو بند کردیا ہے۔
یو اے ای میں شامل دبئی نے منگل کو ریستورانوں کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ کھلی جگہوں پر رات اور دن میں کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت اور خدمات کا سلسلہ موقوف کردیں۔دبئی کے حکام نے اس حکم کی خلاف ورزی پر نو کیفے بند کردیے ہیں۔انھوں نے پابندی کے باوجود شیشہ بیچنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔
دبئی نے سوموار سے اس ماہ کے آخر تک تمام ہوٹل ، بار ، پب اور لاؤنجز کو بند کردیا ہے۔اس نے گذشتہ ہفتے کے روز تمام تھیم پارک ،تفریح گاہیں ،نائٹ کلب اور سینماگھر بند کردیے تھے اور شادی کی تقریبات اور کنسرٹس پر بھی مارچ کے آخرتک پابندی لگا دی تھی۔
امارات نے تمام جِم ، کھیلوں کے مراکز اور سپرنگ کیمپ بھی بند کردیے ہیں اور مقامی اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی ایک جگہ پر پچاس سے زیادہ تعداد میں اکٹھے نہ ہوں۔
ابو ظبی نے بھی اہم سیاحتی مقامات اور سیرگاہیں بند کردی ہیں۔ان میں لوفرے میوزیم بھی شامل ہے۔ابوظبی کے ولی شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کی تیاریاں مکمل ہیں اور تمام شہریوں کو خوراک اور ادویہ کی دستیابی یقینی بنائی جائےگی۔
“I’d like to reassure every citizen and resident of the #UAE that our Country is infinitely able to supply everyone with all the food and medicine they could ever need," says Abu Dhabi Crown Prince Sheikh @MohamedBinZayed Al Nahyan.#coronavirushttps://t.co/T2gzOB3EgE pic.twitter.com/HDck8wctw1
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) March 18, 2020