.

امریکا: ٹوائلٹ پیپر کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر رابطہ نہ کرنے کی ترغیب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی شمال مغربی ریاست اوریگون میں پولیس نے کرونا وائرس سے پریشان شہریوں پر زور دیا ہے کہ جب ٹوائلٹ پیپر ختم ہوجائیں تو ایمرجنسی ہیلپ لائن '911' پر فون نہ کریں۔

نیوپورٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ آپ کا ٹوائلٹ پپیر ختم ہوگیا ہے تو برائے مہربانی ہمیں فونہ کریں۔ آپ ہماری مدد کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔

محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ جن کے ٹوائلٹ پیپر ختم ہوچکے ہیں وہ 911 پر فون کرنا بند کریں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس جسے 'کوویڈ ۔19' وائرس بھی کہا جاتا ہےامریکا میں بھی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ کرونا بحران نے امریکا میں ٹوائلٹ پیپر ریاستہائے متحدہ میں خریداری کے بڑے واقعات کو جنم دیا ہے ، جس میں ہینڈ سینیائٹرز اور منرل واٹر جیسی اشیا سپر مارکیٹ سے ختم ہوچکی ہیں۔

اسی حوالے سے پولیس کی طرف سے پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ہم لوگوں کے گھروں میں ٹوائلٹ پیپر فراہم کریں، یہ مشکل ہے، اس لیے شہری ہمیں 911 پرکال نہ کریں۔ آپ ہماری مدد کے بغیر بھی رہ سکتے ہیں۔