.

امریکا:کرونا وائرس کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا کے استعمال کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا نے ملیریا کی دوا کلوروکین کی نئے مہلک کرونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’ہم یہ اقدام کرنے جا رہے ہیں کہ یہ دوا فوری طور پر دستیاب ہو۔اس معاملے میں ایف ڈی اے( فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن) کا کردار قابلِ قدر ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ’’ وہ (ایف ڈی اے)اس دوا کی منظوری کے عمل سے گزرے ہیں اور اس کی منظوری دے دی ہے۔انھوں نے کئی ماہ کے عمل کو فوری طور پر پورا کردیا ہے۔اس لیے اب یہ دوا علاج کے لیے دستیاب ہے۔‘‘