.

اٹلی میں کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں، چین پیچھے رہ گیا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اٹلی میں گذشہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس سے 427 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس نئے مہلک وائرس سے اٹلی میں ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں اور اس یورپی ملک میں اس مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 3405 ہوگئی ہے۔

چین نے گذشتہ سال کے آخر میں وسطی شہر ووہان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے 3245 ہلاکتوں کی سرکاری طورپر تصدیق کی ہے۔اس طرح اب اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی ہے۔