.

کرونا وائرس: سعودی عرب نے ’جدہ سیزن‘ میلا منسوخ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے مہلک وائرس کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے تحت ’’جدہ سیزن‘‘ میلا ( فیسٹیول) منسوخ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں یہ تفریحی اور ثقافتی میلا جون اور جولائی میں منعقد ہونا تھا اور ایک ہفتے تک جاری رہنا تھا۔ جدہ سیزن کا پہلا میلا گذشتہ سال منعقد ہوا تھا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی معیشت اور معاشرت کو متنوع بنانے کے لیے سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے وسیع تر ویژن 2030ء کے تحت مملکت میں مختلف تفریحی پروگراموں اور میلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ان کا مقصد گھٹن زدہ معاشرے میں وسیع النظری پیدا کرنا اور لوگوں کو تفریحی مواقع مہیا کرنا ہے۔