.

یو اے ای میں کرونا وائرس کے 27 نئے کیسوں کی تصدیق، مجموعی تعداد 140

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو کرونا وائرس کے 27 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔

امارات کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد اب 140ہوگئی ہے۔ان میں سے 31 افراد تن درست ہوچکے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس وائرس سے ہلاکتوں کی شرح بہت کم ہے لیکن اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔لوگوں کا آپس میں زیادہ نہ گھلنا ملنا اور ایک دوسرے سے فاصلے میں رہنا اس سے بچاؤ کا ایک مؤثر طریقہ ہوسکتا ہے۔

یو اے ای نے قبل ازیں اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مکینوں کے دوہفتے تک ملک میں داخل ہونے پر پابندی عاید کردی ہے۔امارات نے اپنے شہریوں کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔