آسٹریلوی حکومت کو 2700 مسافروں کے بحری جہاز میں کرونا وائرس کی موجودگی پر بے چینی
آسٹریلیا کی حکومت نے سڈنی کی بندرگاہ پر ایک بحری جہاز سے اترنے والے 2700 مسافروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے آپ کو سماجی حلقوں سے علیحدہ کر کے حکومتی اداروں سے رابطہ کریں۔ آسٹریلوی حکومت نے یہ اقدام مسافر جہاز میں سوار افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع آنے کے بعد اٹھایا ہے۔
آسٹریلیا کے صوبے نیو سائوتھ ویلزکے حکام کے مطابق انہوں نے نیوزی لینڈ جانے والے بحری جہاز 'روبی پرنسس' کو کم خطرناک گردانتے ہوئے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر میں اترنے کا موقع دیا تھا مگر انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ تین مسافر اور عملے کا ایک رکن کرونا وائرس کا شکار ہیں۔
یہ کروز شپ سڈنی سے نیوزی لینڈ کا سفر کر رہی تھی جب اس کے مسافر بیمار پڑ گئے اور ان میں سے 13 کا ٹیسٹ لیا گیا۔
نیو سائوتھ ویلز کے وزیر صحت بریڈ ہازرڈ کے مطابق "مسافروں کا شہری علاقوں میں میل جول ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے۔ اس بات کے امکانات بھی موجود ہیں کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کی تعداد چار سے زیادہ ہو۔"
روبی پرنسس نامی یہ بحری جہاز اس وقت بھی سڈنی کے ساحل پر لنگر انداز ہے جس میں 1100 افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے۔ صوبائی وزیر صحت کے مطابق اس مسافر جہاز کی مالک کمپنی اس معاملے کو اپنے طور پر حل کر رہی ہے۔
-
'بریگزٹ' کے سینیر یورپی مذاکرات کار کرونا وائرس کا شکار
برطانیہ کی یورپی یونین سے علاحدگی کے عمل'بریگزٹ' کے حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے مقرر کردہ سینیر مذاکرات کار میشل بارنیہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ... بين الاقوامى -
جزیرہ نما ریاست 'موناکو' کا شہزادہ کرونا وائرس کا شکار
کرونا وائرس نے پورے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس اور اٹلی کے درمیان واقع ایک چھوٹی جزیرہ نما خود مختار یورپی ریاست 'موناکو' ... بين الاقوامى -
کرونا وائرس سے دفاعی بجٹوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے:نیٹو
شمالی اوقیانوس کے ممالک کے فوجی اتحاد 'نیٹو' کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وبا اتحادیوں کے دفاعی بجٹ پر بڑے ... بين الاقوامى