امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کا ایک عہدہ دار کرونا میں مبتلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کا ایک عہدہدار کے کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ نائب صدر کی ترجمان کیٹی میلر نے ایک بیان میں بتایا کہ متاثرہ عہدہ دار نائب صدر کے ساتھ مسلسل رابطے میں اور ان کے قریب رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کرونا کی وبا کی روک تھام کی ذمہ داری نائب صدر مائیک پینس کو سونپی ہے۔

گذشتہ روز صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کے تریاق کی دوا دستیاب ہونے کی تردید کی اور کہا کہ فی الحال ایسی کوئی دوا تیار نہیں کی گئی۔ جمعرات کے روز امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کہا تھا کہ ملیریا علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کلورو کوین کو 'کوویڈ 19' کے علاج اور اس کی روک تھام کے لیے استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں