.

اٹلی میں کرونا کا جن قابو سے باہر، ہلاکتیں چار ہزارسے تجاوز کرگئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اٹلی کے سول ڈیفنس نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کی وبا نے اٹلی میں 627 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اس وباء سے اٹلی میں ہونے والی اموات چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ملک کے شمالی علاقے لمبارڈیا میں مزید 381 اموات ریکارڈ کیں گئیں جبکہ ملک بھر میں چھ ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری طرف اطالوی حکومت نئے سخت اقدامات اپنانے پر غور کر رہی ہے تاکہ کرونا کی وباء کے بے قابو جن پر قابو پایا جا سکے۔

وزیر برائے علاقائی امور فرانسسکو بوچا نے جمعہ کو بتایا کہ اگلے 24 اور 48 گھنٹوں کے درمیان نئی پابندیاں لاگو کی جاسکتی ہیں، جن میں بیرونی سرگرمیوں کو معطل کرنے کے امکانات بھی شامل ہیں۔

اٹلی کے شمالی صوبے کے گورنر اٹیلیو فونٹانا نے لمبارڈیا میں اب تک کرونا سے تین ہزار افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اموات کی شرح کم کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔