تین مارچ کو آئل ٹینکر پر حملہ حوثی باغیوں نے کیا تھا: سعودی عرب کا سلامتی کونسل میں موقف
سعودی عرب نے سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے کہ تین مارچ 2020ء کو یمن کی نشتون بندرگاہ کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملوث تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کے رواں ماہ کے سیشن کے صدر اور چینی سفیرژانگ یون، کونسل کے ممبران، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور دیگر رہ نمائوں کو ایک مکتوب بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تین مارچ کو یمن کی ایک بندرگاہ پر ہونے والے حملے میں حوثیوں کا ہاتھ تھا۔ اس مکتوب پر 19 مارچ 2020ء کی تاریخ درج ہے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ تین مارچ کو یمن کی نشتون بندرگاہ کے قریب ایک آئل ٹینکر پردہشت گرد حملے میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ہاتھ تھا۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے حملے میں پہلی بار خلیج عدن میں ریموٹ کنٹرول دھماکا خیز کشتیوں کا استعمال کیا۔
-
یمن: حوثی باغیوں کو کئی من حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
یمن کی سیکیورٹی فورسز نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو بھیجی جانے والی بھنگ، چرس اور دیگر منشیات کی بڑی مقدار قبضے میں لے کر اسمگلنگ کی اس ... مشرق وسطی -
جنوب مغربی یمن میں جاری لڑائی میں فیلڈ کمانڈر سمیت پانچ حوثی باغی ہلاک
یمن کےجنوب مغربی علاقے تعز میں یمن کی آئینی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ایک فیلڈ کمانڈر سمیت کم سے ... مشرق وسطی -
حوثی باغیوں کو دباؤمیں لائے بغیرامن کے لیے مشاورت کا کوئی فائدہ نہیں: یمن
یمن کی آئینی حکومت کے سربراہ معین عبدالملک نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے اسٹاک ہوم جنگ بندی سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔اس صورت حال ... مشرق وسطی