سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے انسداد کے حفاظتی انتظامات کے تحت اندرون ملک 14 دن کے لیے ہر طرح کے پبلک ٹرانسپورٹ اور پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق آج ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے ہوگا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا مملکت میں محکمہ صحت کی ہدایت پر احتیاطی تدابیر کے ضمن میں دو ہفتے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک فضائی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ 'کرونا' (کوویڈ ۔ 19) وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس اس وقت تیزی کے ساتھ یورپی ملکوں میں پھیل رہا ہے۔ بہ ظاہر چین نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی ہے مگر ایران، اٹلی، جنوبی کوریا اور کئی دوسرے ممالک اس وقت کرونا کے شکنجے میں ہیں۔ مجموعی طور پر اس وقت 170 ممالک میں کرونا کے مریض سامنے آچکے ہیں۔ سعودی عرب میں 238 افراد کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
کرونا کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت میں چلنے والی ٹرانسپورٹس بسیں، ریل گاڑیاں اور اندرون ملک ہوائی جہازوں کی آمد ورفت بند کر دی گئی ہے۔
-
سعودی عرب میں کرونا کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی حکومت نے کرونا کی مہلک وباء کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ایک اذان کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرنے کی ہدایت
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور ودعوت ارشاد نے ملک بھر کی مساجد کی انتظامیہ، آئمہ اور موذن حضرات کو ایک اذان کےساتھ نماز جمعہ ادا کرنے کے احکامات صادر ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 36 نئے مریضوں کی تصدیق
سعودی عرب کی وزارت صحت نے جمعرات کو کرونا وائرس کے 36 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس کے بعد مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 274 ہوگئی ہے۔ ... بين الاقوامى