عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کے روز واضح کیا ہے کہ معمر افراد کی طرح نوجوان بھی اس مہلک مرض 'کرونا وائرس' کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کرونا انفیکشن معمر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ اس لیے صحت مند افراد اور نوجوان کرونا سے متاثرہ افراد سے گھلنے ملنے سے گریز کریں۔
'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانم گیبریوس نے کہا کہ کرونا سے اب تک دو لاکھ 10 ہزار افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے نو ہزار افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ یہ بیماری ہر آنے والے دن ایک نیا موڑ اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے ورچوئل رئیلٹی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگرچہ بوڑھے سب سے زیادہ کمزور ہیں اوران میں قوت مدافعت کی کمی ہوتی ہے مگر نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 50 سال سے کم عمر افراد جو کرونا کے باعث اسپتال لائے جاتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر افراد تندرست ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں مگر اس بیماری سے خطرہ ہر ایک کو ہے۔
ادھر چین میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبے ووہان میں جمعرات سے اب تک کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے یہ امید ملتی ہے کہ کرونا کی وباء کو شکست دی جا سکتی ہے۔
-
قطر میں مزدور طبقہ کرونا کا شکار، دوحا میں حکومت مخالف مظاہرے
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں مزدور طبقہ کرونا وائرس کا شکار ہونے لگا ہے۔ دوسری طرف قطری ... مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات میں کرونا کے دو مریض چل بسے
متحدہ عرب امارات میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امارات کی وزارت صحت کے ... مشرق وسطی -
امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کا ایک عہدہ دار کرونا میں مبتلا
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کا ایک عہدہدار کے کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ نائب صدر کی ترجمان کیٹی میلر نے ایک بیان ... بين الاقوامى