امریکی نائب صدر کا اہلیہ سمیت کرونا کا چیک اپ کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہےکہ وہ جلد ہی اپنا اور اپنی اہلیہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں گے۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے یہ واضح کیا ہےکہ مجھے یہ یقین نہیں کرنا چاہیے کہ مجھے کرونا کے انفیکشن کا خطرہ ہے۔ مجھے لمبے چوڑے طبی معائنے کی ضرورت نہیں۔ میں اپنی تمام سیاسی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا۔ میری اہلیہ بھی اپنا چیک اپ کرائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہائوس کا ایک عہدیدار کرونا کا شکار ہوا ہے تاہم میں نے اور صدر ٹرمپ نے اس سے ہاتھ نہیں ملایا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ ملازم اب بہتر ہے۔

اس سے قبل واشنگٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے اعلان کیا تھا کہ ٹرمپ کرونا سے محفوظ ہیں۔ ان کا طبی معائنہ اس شبے میں کیا تھا کہ انہوں نے چند روز پیشتر برازیل کے ایک ایسے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں شامل بعض افراد کرونا کا شکار پائے گئے تھے۔

وائٹ ہائوس کے ڈاکٹر شان کونلی نے کہا کہ تھا کہ صدر ٹرمپ کے کرونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ کا نتیجہ منفی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں