ترکی میں کرونا کا دائرہ وسیع،12 ہلاکتیں مزید 277 کیسز کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک وزیرصحت فخرالدین قوجہ نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز کرونا وائرس سے مزید 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز ترکی میں کرونا کے 277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 947 ہوگئی ہے۔ قوجہ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2953 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔

تُرکی کا کہنا ہے کہ حکومت نے 65 سال سے زیادہ عمرکے بزرگوں اوردائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی ترکی کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مقامی انتظامیہ قانون کے آرٹیکل 11 کے مطابق ہفتہ تا اتوار کی درمیانی شب آدھی رات کو بزرگ جن کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے اندر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں