.

قطر میں کرونا وائرس کے 13 نئے کیسوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کی وزارت برائے صحتِ عامہ نے اتوار کو کرونا وائرس کے 13 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہلک وائرس سے متاثرہ یہ تمام افراد حال ہی میں بیرون ملک سے قطر لوٹے ہیں۔ان میں پانچ قطری شہری ہیں اور باقی آٹھ مریض تارکین وطن ہیں۔

قطر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے کرونا وائرس سے متاثرہ مزید چھے افراد کے صحت یاب ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔ان میں ایک قطری شہری ہے۔اس طرح 33 افراد علاج ومعالجے اور پرہیز کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔قطر میں اب تک کرونا وائرس سے 482 افراد متاثر ہوئے ہیں۔