.

جاپانی وزیراعظم کی جانب سے اولمپک کھیلوں کو ملتوی کرنے کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر ان کا ملک رواں سال کے وسط میں مقررہ اولمپک کھیلوں کے پوری طرح انعقاد کی پوزیشن میں نہ ہوا تو کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کو ملتوی کر دیا جائے۔

آبے نے پیر کی صبح جاپانی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ "ٹوکیو کو رواں سال جولائی اور اگست کے دوران اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرنا ہے ... اگر اولمپک کھیلوں کا پوری طرح کرایا جانا ناممکن ہوا تو ایونٹ کو ملتوی کرنا ایک `آپشن` ہو سکتا ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے باور کرایا کہ اولمپک کھیلوں کی منسوخی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز کے بعد سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سامنے ان مطالبات نے زور پکڑ لیا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کھیلوں کے اس عظیم ایونٹ کو ملتوی کر دیا جائے۔