فرانس میں کرونا وائرس سے کل سوموار کے روز 186 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں ایک دن میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد مجموعی اموات 860 ہوگئی ہیں۔
فرانسیسی وزیر صحت اولیویہ فیران نے بتا کہ ملک میں کرونا کے باعث 19،856 متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ان میں سے 8675 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں لائے گئے 2082 افراد کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناء فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے فرانس میں عائد کی گئی بندش مزید کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لوگوں کے میل جول کو کم کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہر میں مکمل کرفیو نہیں لگایا جاسکتا تاہم یہ فیصلہ مقامی حکام کو کرنا ہے۔
اتوار کے روز فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا جس کے تحت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ماہ کی "ہیلتھ ایمرجنسی" نافذ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اتوارکی شام فرانس میں اسپتال میں داخل وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7،240 تک پہنچ گئی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 674 ہو گئی تھی۔ ان میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں186 اموات کا اضافہ ہوا۔
-
کرونا وائرس کو معمولی قرار دینے والی ایرانی ٹی وی کی پیش کار خودمہلک مرض کا شکار
کرونا کے مہلک وائرس کو عام زکام قرار دینے والی ایران کے سرکاری ٹی وی کی پیش کار اب خود اس مہلک مرض کا شکار ہوگئی ہیں اور انھیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ... بين الاقوامى -
یو اے ای میں کرونا وائرس کے 45 نئے کیسوں کا اندراج ، مجموعی تعداد 198 ہوگئی
متحدہ عرب امارات نے سوموار کو کرونا وائرس کے 45 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔یو اے ای کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ... بين الاقوامى -
پاکستان میں کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج تعینات کر دی گئی
کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ... پاكستان