وکٹوریا کوٹس سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں امریکا کی خصوصی نمائندگی کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کی وزارت توانائی کے ایک ذمے دار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وکٹوریا کوٹس کو سعودی عرب کے لیے توانائی کے امور کی خصوصی نمائندہ مقرر کرے گی۔

واشنگٹن کو اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی گراوٹ سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس کے نتیجے میں معیشت پر شدید دباؤ ہے اور توانائی پیدا کرنے والے امریکیوں کو خطرے کا سامنا ہے۔

Advertisement

وکٹوریا کوٹس سیکورٹی امور کے لیے ٹرمپ کے معاونین میں سے ہیں جو طویل عرصے تک اپنے عہدوں پر فائز رہے۔ وکٹوریا رواں سال فروری میں وائٹ ہاؤس منتقل ہوئیں اور وزیر توانائی ڈان بروئلیٹ کی سینئر مشیر بن گئیں۔

وزارت توانائی کے مذکورہ ذمے دار کے مطابق وکٹوریا کا دفتر سعودی عرب میں ہو گا تا کہ خطے میں امریکی وزارت توانائی کے اضافی وجود کو یقینی بنایا جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ تیل کی قیمتوں میں شدید مندی کے حوالے سے درمیانہ موقف چاہتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ امریکی ڈرلنگ کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ درپیش تھا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ "مناسب وقت پر" سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمتوں کی جنگ میں مداخلت کریں گے۔

وکٹوریا کوٹس چار برس تک سینیٹر ٹیڈ کروز کی قومی سلامتی کی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔ اسی طرح انہوں نے اُس وقت ٹیکساس کے گورنر رِک بیری کے لیے بطور خارجہ پالیسی مشیر بھی کام کیا۔ وکٹوریا امریکی صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر کی نائب کے منصب پر بھی فائز رہیں۔ وہ مشرق وسطی بالخصوص ایران کے امور کی ماہر تھیں۔

امریکی وزیر توانائی ڈان بروئلیٹ نے پیر کے روز کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ توانائی کی منڈی کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی مہم انجام دے گی۔ بلومبرگ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان آئل الائنس زیر بحث رہا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں