کرونا سے پہلے اور بعد: ہزار لفظوں پر بھاری مکہ، میلان اور بیروت کی تصاویر
دنیا بھر کے اہم مقامات بالخصوص مکہ، میلان اور بیجنگ میں موجود لینڈ مارک مقامات کی کرونا پھیلنے سے قبل اور بعد کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر عالمی وباء کے عالمی سطح پر اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
تادم تحریر کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 196,000 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 7,800 افراد اس مہلک وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
سعودی عرب کے اندر مساجد میں نماز جمعہ سمیت پنجگانہ نماز باجماعت ادا نہیں کی جا رہی۔ مکہ اور مدینہ میں حرمین شریفین کے بیرونی صحنوں کو بھی نماز ادائی کے لئے بند کر دیا گیا ہے تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
عراق میں کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک بھر میں 28 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کرفیو نما لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں عراقی شیعہ امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں جس سے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام حکومتی کوششوں پر پانی پھر رہا ہے۔
مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس پھیلنے سے قبل اور بعد کی تصاویر
عراق میں کرونا وائرس پھیلنے سے قبل اور بعد کی تصاویر
اٹلی میں کرونا وائرس پھیلنے سے قبل اور بعد کی تصاویر
لبنان میں کرونا وائرس پھیلنے سے قبل اور بعد کی تصاویر
بیجنگ میں کرونا وائرس پھیلنے سے قبل اور بعد کی تصاویر
چیک میں کرونا وائرس پھیلنے سے قبل اور بعد کی تصاویر
اٹلی میں نائٹروجن ڈی اکسائیڈ کا اخراج کرونا پھیلنے سے قبل اور بعد میں

چین میں نائٹروجن ڈی اکسائیڈ کا اخراج کرونا پھیلنے سے قبل اور بعد میں
