یو اے ای:کرونا وائرس کے ایک دن میں 85 نئے کیس سامنے آگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے بدھ کو کرونا وائرس کے 85 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 133 ہوگئی ہے۔

یو اے ای کی وزارتِ صحت کی خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 52 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئی ایک اقدامات کیے ہیں۔ خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں مقیم شہریوں ، مکینوں اور زائرین کو احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنی چاہیے۔

وزارت صحت نے ہفتے کے روز کرونا وائرس سے دوافراد کی موت کی تصدیق کی تھی۔ ان میں ایک عرب شہری ہے اور یورپ کے سفر کے بعد حال ہی میں یو اے ای لوٹا تھا۔ اس کی عمر 78 سال تھی اور وہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھا۔

دوسرا متوفیٰ ایشیائی باشندہ ہے،اس کی عمر58 سال تھی۔ وہ کرونا وائرس کا شکار ہونے سے قبل مختلف دائمی امراض میں مبتلا تھا،وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھا اور اس کے جگر نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔پھر وہ کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے مُنھ میں چلا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں