.

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے بتایا ہے کہ ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا ریزلٹ مثبت آیا ہے اور وہ اب سیلف آئسولیشن میں ہیں مگر وہ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں گے۔

بورس جانسن کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم برطانیہ کو وائرس کی علامات سامنے آنے کے بعد چیف میڈیکل آفیسر نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ بورس جانسن کو وزیر اعظم کی رہائشگاہ 10 ڈائوننگ سٹریٹ پر علیحدہ کردیا گیا ہے مگر وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

بورس جانسن کے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کردہ ایک وڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بخار اور کھانسی کی شکایت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کرونا وائرس کے خلاف برطانیہ کی جنگ میں لڑنے کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہوں گا۔"

خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی شہزادہ چارلز میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ برطانیہ میں کرونا وائرس سے اب تک 578 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں