سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعہ کی شام تک مملکت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں 92 نئے کیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کل تعداد بڑھ کر 1104 ہوگئی ہے۔ نئے سامنے آنے والے مریضوں میں 10 غیر ملکی شامل ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرونا کے نئے میں الریاض کے 46، مدینہ منورہ کے 19 ، قطیف 10 ، جدہ کے 7، دمام 4 اور بریدہ، ظہران میں دو اور الہفوف اور الخبر میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1104 ہوگئی ہے۔ ان میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ چھ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
سعودی عرب میں کرونا وائرس سے کوئی نئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی جبکہ مزید دو مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے مشتبہ 45 ہزار مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔
امتحانات شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان
دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے امتحانات کا شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ فاصلاتی تعلیم کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبہ کے آن لائن امتحانات کے ساتھ مختلف آپشن موجود ہیں۔ اس حوالے سے 10 رمضان المبارک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ فی الحال امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا کوئی پروگرام نہیں۔
وزارت تعلیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طلبہ کی تعلیم کا تسلسل ان کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ کرونا کی وبا کی وجہ سے طلبہ کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طلبہ اور طالبات کو فاصلاتی تعلیم کے طریقہ کار پر سختی سے کاربند رہنا چاہیے۔
-
سعودی وزارت صحت کی غیرضروری طور دستانے پہننے سے گریز کی ہدایت
'دستانوں کے نظافت اور حفظان صحت کے بارے میں عمومی تاثرغلط ہے' مشرق وسطی -
سعودی عرب: کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ
سعودی عرب میں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں عاید کردہ نقل وحرکت پرپابندی، لاک ڈائون اور کرفیو کی خلاف ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کرونا وائرس سے تین اموات ،متاثرین کی تعداد 1012 ہوگئی
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو کرونا وائرس کے 112 نئے کیسوں اور ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔سعودی عرب میں اس ہفتے کے دوران میں اس سے پہلے کرونا ... بين الاقوامى