مصر: کھلے میدان میں نماز جمعہ پڑھانے والے الازھری خطیب کا لائسنس منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصرکی وزارت اوقاف نے جامعہ الازھر کے ایک پروفیسر اور خطیب کو کھلے میدان میں جمعہ کا اجتماع منعقد کرتے ہوئے کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں آئندہ خطابت سے روک دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت اوقاف نے جامعہ الازھر کے استاد اور عالم دین کو جاری کردہ خطابت کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے شمالی قاہرہ کی القلوبیا گورنری میں گذشتہ روز ایک سڑک کے کنارے کھلے مقام پر نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کیا تھا حالانکہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری وزیر اوقاف ڈاکٹر مختار جمعہ نے قاہرہ میں جامعہ الازہر یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر احمد عبد الرحمٰن محمد کساب عوامی مقامات پر جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی کی خلاف ورزی کے بعد خطابت کے لائسنس سے محروم کر دیا گیا ہے۔

وزارت اوقاف نے بتایا کہ قلوبیہ گورنریٹ میں قلیب سٹی کی ایک سڑک پر ڈاکٹر الکساب نے لوگوں کو جمع کرکے جمعہ کی نماز کا خطبہ دیا۔ انہوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے جمعہ کے اجماعات پرعاید کردہ پابندی کی مخالفت کی جس کے بعد الکساب کو آئندہ جمعہ کے خطبہ دینے سے روک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کئی دوسرے مسلمان ممالک کی طرح مصر میں بھی علماء نے کرونا کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مذہبی اجتماعات اور جمعہ کے اجتماعات پر عارضی طورپر پابندی عاید کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں