کرونا وائرس کے سبب عالمی سیاحت میں 30% کی کمی، متوقع خسارہ 450 ارب ڈالر
سیاحت کے سیکٹر میں لاکھوں ملازمتیں خطرے میں پڑ گئیں
عالمی سیاحت کی تنظیموں نے توقع ظاہر کی ہے کہ کرونا وائرس کے سبب رواں سال 2020 میں دنیا بھر میں سیاحوں کی تعداد میں 20% سے 30% تک کی کمی آئے گی۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیاحتی سیکٹر کی آمدنی میں 300 سے 450 ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے۔ عربی روزنامے الاقتصادیہ کے مطابق یہ رقم سال 2019 میں اس سیکٹر کی مجموعی آمدنی کا ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔ گذشتہ سال مجموعی آمدنی کا حجم 15 کھرب ڈالر تھا۔
مذکورہ ایجنسی کے سکریٹری جنرل زوراپ بولوکیکاشویلی کے مطابق سیاحت کا شعبہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اقتصادی سیکٹروں میں سے ہے۔ اس شعبے میں لاکھوں افراد کی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہے۔
ایجنسی نے رواں برس کے آغاز پر توقع ظاہر کی تھی کہ عالمی سیاحت کے شعبے میں 3% سے 4% کی نمو دیکھی جائے گی۔ تاہم کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب ایجنسی نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اس شعبے میں 1% سے 3% تک کمی متوقع ہے۔
-
ایران: کرونا وائرس کے خوف سے ایک اور جیل میں بغاوت، 80 قیدی فرار
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک وڈیو کلپ میں ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ایک جیل سے درجنوں قیدیوں کے فرار کا منظر دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعے ... مشرق وسطی -
ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینکس اور اہلیہ کرونا سے صحتیاب ہونے کے بعد گھر منتقل
آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کرونا وائرس کو مات دے کر گھر منتقل ہو گئے ہیں۔اداکار ٹام ہینکس نے تقریباً دو ہفتے ... بين الاقوامى -
امریکا: کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز
امریکا میں کرونا وائرس کے سبب اموات اور نئے کیس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید 354 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں اور 18 ہزار نئے ... بين الاقوامى