ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینکس اور اہلیہ کرونا سے صحتیاب ہونے کے بعد گھر منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کرونا وائرس کو مات دے کر گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

اداکار ٹام ہینکس نے تقریباً دو ہفتے قبل انسٹاگرام پر کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔ ٹام ہینکس نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو اہلیہ کے ساتھ آسٹریلیا میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اس دوران سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے باخبر بھی کررہے تھے۔

Advertisement

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹام اور ریٹا صحت یاب ہونے کے بعد گزشتہ روز آسٹریلیا سے لاس اینجلس اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں