یمنی فوج کی حوثیوں کے ساتھ 7 گھنٹے لڑائی، صراوح میں نئے ٹھکانے آزاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں سرکاری فوج نے جمعے کے روز شمال مشرقی صوبے مارب میں باغی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بڑا حملہ کیا۔

یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کے جتھوں نے مارب کے مغرب میں صراوح کے محاذ پر مختلف ٹھکانوں میں دراندازی کی کوشش کی۔ تاہم یمنی فوج نے یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے جوابی حملہ کیا۔ اس دوران فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد تزویراتی ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا۔

Advertisement

بیان میں بتایا گیا ہے کہ لڑائی کا سلسلہ تقریبا 7 گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے جب کہ باغیوں کی ایک بڑی تعداد فرار ہو گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں