متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی ایک نئی مہم شروع کی ہے اور ایک موبائل ٹیسٹ مرکز قائم کیا ہے۔ اس کے ذریعے لوگ اپنی کاروں ہی میں بیٹھے بیٹھے اس مہلک وائرس کا ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔
اس مہم کے آغاز پرابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے ٹویٹر پر تصاویر پوسٹ کی ہیں اور لکھا ہے کہ ’’ آج میں نے موبائل کووِڈ-19 ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا ہے۔ میڈیکل ٹیمیں میدان میں موجود ہیں۔ وہ یو اے ای کے تحفظ کے لیے صف اوّل پر کام کررہی ہیں۔ان کی قربانیاں ہماری صحت کی ضامن ہیں اور ان سے ہماری صحت کا تحفظ ہوا ہے۔‘‘
افتتحت اليوم " مركز الفحص من المركبة " الذي أقامته" صحة " للأفراد للكشف عن فيروس " كورونا" ضمن التدابير والإجراءات الوقائية المتواصلة التي نسعى إلى تعزيزها وتطويرها للحد من انتشار الفيروس.. الفرق الطبية في الميدان بمثابة درع الوطن الذي يحمي صحة المجتمع وسلامته. pic.twitter.com/a15M15qGmJ
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) March 28, 2020
یو اے ای نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 63 نئے کیسوں کا اعلان کیا ہے۔اس کے بعد مملکت میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 468 ہوگئی ہے۔